مریم نواز نے 7 فروری کو لبرٹی چوک میں جشنِ بسنت کا اعلان کردیا

Feb 03, 2026 | 23:01:PM
مریم نواز نے 7 فروری کو لبرٹی چوک میں جشنِ بسنت کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 7 فروری کو لبرٹی چوک میں جشنِ بسنت کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ لاہور اور پنجاب بھر کے شہری آئیں اور لبرٹی چوک میں ہمارے ساتھ بسنت کا تہوار منائیں،کہابسنت پنجاب کی ثقافت،خوشیوں اوررنگوں کا تہوار ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بسنت کے حوالے سے گانا ’’گڈی لہور دی اڈی‘‘ بھی شیئر کیا۔

قبل ازیں سینئر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب نے موچی دروازہ لاہور کا دورہ کیا،دکانداروں سے بات چیت بھی کی، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے محفوظ بسنت منانے کی تیاریاں مکمل ہیں،تین روزہ بسنت کے دوران فری ٹرانسپورٹ سروس مہیاکی جائے گی،شہریوں کا فرض ہےوہ ایس او پیز پرعمل کرکے بسنت منائیں۔

یہ بھی پڑھیں : پرو ہاکی لیگ ؛پاکستان ہاکی ٹیم کو آسٹریلوی ویزے جاری