منشیات کیس؛لاہور ہائیکورٹ نے نئے آئی جی پنجاب کو طلب کرلیا

Feb 03, 2026 | 21:18:PM
منشیات کیس؛لاہور ہائیکورٹ نے نئے آئی جی پنجاب کو طلب کرلیا
کیپشن: راؤ عبدالکریم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے نئے آئی جی پنجاب کو طلب کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

منشیات کیس میں نئے آئی جی پنجاب راؤ عبد الکریم کی لاہور ہائیکورٹ  کل پہلی  پیشی  ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت کے متعلق کاز لسٹ جاری کردی ۔

جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔دو رکنی بینچ ملزم سفیر عرف کاکا کی درخواست ضمانت پر دو بجے سماعت کرے گا ۔عدالت نے آئی جی پنجاب کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم  دے رکھا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پولیس نے منشیات کا جھوٹا مقدمہ بنایا ، اپنے پاس سے ہیروئن ڈال کر کیس بنایا ، پولیس انکوائری میں بھی ثابت ہوچکا ہے ہے کہ جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ،ملزم کی جانب سے درخواست ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایک اور بولڈ فیصلہ ، بھارت کو مرچیں لگ گئیں