اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات سے قبل ایک اور امیدوار بلامقابلہ منتخب
کیپشن: صابر احمد ایڈووکیٹ کو بلامقابلہ نائب صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار منتخب ہونے پر گلدستہ پیش کیا جارہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام کیانی) اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات سے قبل ایک اور امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گیا۔
نائب صدر کی نشست پر صابر احمد ایڈووکیٹ بلامقابلہ نائب صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار منتخب ہو گئے۔
سابق صدر ڈسٹرکٹ بار فرید حسین کیف و دیگر نے صابر احمد ایڈووکیٹ کو مبارکباد دی ہے۔
اس سے قبل جنرل سیکرٹری کی نشست پر بھی بیرسٹر قاسم نواز عباسی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔
صدر سمیت دیگر اہم نشستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات 14 فروری کو ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں:شب برأت مقدس رات ،سوئی سدرن انتظامیہ کا بڑافیصلہ