راؤ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب، عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کرنیکا نوٹیفکیشن جاری 

Feb 03, 2026 | 12:23:PM
راؤ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب، عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کرنیکا نوٹیفکیشن جاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک )راؤ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب اور عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

راؤ عبدالکریم کا تعلق 24 ویں کامن سے ہے، وہ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ تعینات تھے۔

  پنجاب پولیس کے نئے آئی جی راؤ عبدالکریم کا سروس ریکارڈ سامنے آ گیا، 24 نیوز کو دستیاب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ریکارڈ کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والے راؤ عبدالکریم کا سرکاری ریکارڈ میں نام عبدالکریم درج ہے۔

  دستاویزات کے مطابق عبدالکریم پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر ہیں اور انہیں 11 اگست 2023 کو گریڈ 21 میں ترقی دی گئی تھی، ریکارڈ کے مطابق آئی جی پنجاب عبدالکریم کی عمر تعیناتی کے وقت 58 سال 5 ماہ اور 2 دن ہے جبکہ ان کی تاریخ پیدائش یکم ستمبر 1967 ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق کرکٹر انتقال کر گئے

سرکاری دستاویزات کے مطابق راؤ عبدالکریم کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے 24ویں کامن ٹریننگ پروگرام (سی ٹی پی) سے ہے۔

 انہوں نے 6 نومبر 1996 کو بطور اے ایس پی پولیس سروس جوائن کی تھی، دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ گریڈ 22 کی آئی جی پنجاب پولیس کی اسامی پر گریڈ 21 کے افسر عبدالکریم کی تعیناتی سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب عبدالکریم پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کی سنیارٹی لسٹ میں 31ویں نمبر پر ہیں۔