علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کا پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان

Feb 03, 2024 | 15:51:PM
علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کا پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی )معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کا الیکشن 2024 میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے بھی پیپلزپارٹی کی حمایت اور سپورٹ کرنے کی اپیل کر دی ۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی بھاگ دوڑ اس وقت نوجوان قیادت  کے ہاتھوں میں ہے ، پیپلز پارٹی نے اپنے منشور کا اعلان بھی کر رکھا ہے ، جس میں بنیادی ضروریات زندگی کی مفت فراہمی کیساتھ ساتھ  معاشی استحکام اور  جمہوریت کے دوام کیلئے ناگزیر اقدامات کا وعدہ کیا گیا ہے ، جن کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ نئی قیادت کو پاکستانی عوام اور اس ملک کے مسائل کا بخوبی اندازہ اور اس کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا جذبہ بھی بخوب ہے، یہی وجہ ہے کہ مقتدر حلقے اور باشعور شہری اس وقت پیپلز پارٹی کی سپورٹ کرتے دیکھائی دے رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ 9 مئی ریاست کیخلاف جنگ قرار، محکمہ داخلہ نے رپورٹ پنجاب حکومت کو جمع کرا دی