اسلام آباد پولیس کا آپریشن،پی ٹی آئی کے 4 سابق ارکان کے کمرے خالی کروا لئے 

Feb 03, 2023 | 18:52:PM
اسلام آباد پولیس کا آپریشن،پی ٹی آئی کے 4 سابق ارکان کے کمرے خالی کروا لئے 
کیپشن: پی ٹی آئی کے سابق ارکان کے کمرے خالی کروائے جا رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے چار ممبران کے کمرے خالی کروا لئے گئے، فرخ حبیب ،شایدخٹک، شبیراحمدقریشی اور ظہوراحمد قریشی کے کمرے خالی کروا لیے گئے،شاندانہ گلزار نے کمرہ خالی کرنے کیلئے مہلت مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں کمرے خالی کروانے کیلئے انتظامیہ نے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران پی ٹی آئی کے سابق ارکان کے کمروں کے تالے توڑے گئے ،آپریشن میں انتظامیہ کو کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
دوسرے مرحلے میں سوموار کے روز مزید کمرے خالی کروائے جانے کا امکان ہے، سی ڈی اے حکام کا کہناتھا کہ 8 سے زائد ممبران نے رضاکارانہ طور پر کمرے خالی کردیئے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی شرح 34.49 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی، ادارہ شماریات