مہنگائی کی شرح 34.49 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی، ادارہ شماریات

Feb 03, 2023 | 17:56:PM
مہنگائی کی شرح 34.49 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی، ادارہ شماریات
کیپشن: سبزیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی،ہفتہ واربنیادوں پر مہنگائی 34اعشاریہ 49فیصد کی سطح پر پہنچ گئی،ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 2اعشاریہ82فیصدکااضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 32اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں،ایک ہفتے میں18 اشیاکی قیمتوں میں استحکام رہا، رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ایل پی جی سلنڈر 508 روپے مہنگا ہوا،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 3396 روپے تک پہنچ گیا، پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل 35 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق لہسن کی فی کلو قیمت میں 66 روپے تک اضافہ ہوا، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 17 روپے تک کا اضافہ ہوا ،فی درجن انڈے 10 روپے تک مہنگے ہوئے،دال مسور 10 روپے سے زائد مہنگی ہوئی,دال ماش کی فی کلو قیمت میں 15 روپے تک اضافہ ہوا ہے،دال مونگ 6 روپے، چاول 4 روپے، چینی 2 روپے 12 پیسے مہنگے ہوئی،اڑھائی کلو برانڈڈ گھی کا 14 روپے تک مہنگا ہوا.

یہ بھی پڑھیں: سوناپھر مہنگا، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟ جانیے