حافظ سعد حسین رضوی  کا نکاح آج ہو گا

Feb 03, 2022 | 11:44:AM
حافظ سعد حسین رضوی کانکاح آج ہو گا
کیپشن: سعد حسین رضوی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی مذہبی شہرت یافتہ مرحوم حضرت علامہ خادم حسین رضوی رحمتہ اللہ کے فرزند تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد حسین رضوی  کا نکاح آج بروز جمعرات ہو گا۔

امیر ٹی ایل پی حافظ سعد حسین رضوی کا نکاح آبائی گاؤں نکہ کلاں ضلع اٹک  میں ہو گا، نکاح کی تقریب سادگی سے ہوگی ۔تحریک لبیک پاکستان کے سر پرست اعلیٰ قاضی محمود اعوان نکاح خواہ ہوں گے۔

نکاح کا خطبہ صاحبزادہ حافظ انس حسین رضوی دیں گے۔ انس حسین رضوی تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد رضوی کے چھوٹے بھائی ہیں،امیر ٹی ایل پی مذہبی خاندان اور ماموں کی صاحبزادی سے مقدس رشتہ کے ساتھ جڑ نے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بارشیں شروع۔۔برف باری بھی ہو گی۔۔موسم کے حوالے سے اہم خبر

 تحریک لبیک پاکستان کے قائدین و رہنماؤں اور کارکنان نے نیک تمناؤں اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔ سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے ولیمہ کی تقریب چھ فروری کو لاہور میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں اقلیتوں پر مظالم ۔۔۔امریکی ارکان کانگریس پھٹ پڑے