سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ، پرویز الہیٰ اور عمران خان میں اختلافات

Dec 03, 2022 | 00:12:AM
سیٹ, ایڈجسٹمنٹ , پرویز الٰہی,عمران خان , اختلافات
کیپشن: چودھری پرویز الٰہی اور عمران خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور عمران خان کے مابین فیصلہ نہ ہو سکا ۔

ذرائع کے مطابق سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر دونوں کے مابین اختلافات ہیں،عمران خان کا پرویز الہیٰ اور مونس  کو پی ٹی آئی کے ٹکٹس پر الیکشن لڑنے پر زور،پرویز الہی کا پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر زور ،پرویز الہی کا موقف تھا کہ ہمیں زیادہ سیٹوں پر اپنی جماعت سے ہی الیکشن میں حصہ لینا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے مابین سیاسی حکمت عملی پر فیصلہ کن مشاورت مکمل نہیں ہو سکی ۔