سعودی عرب میں 22 ہزار غیرقانونی تارکین گرفتار

Aug 03, 2025 | 09:30:AM
سعودی عرب میں 22 ہزار غیرقانونی تارکین گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 22 ہزار سے زیادہ غیرقانونی تارکین کو گرفتار کرلیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 13 ہزار 835 افراد کو اقامہ قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔

 4 ہزار 772 افراد کو غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 3 ہزار 540 تارکین کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔

سعودی عرب میں جولائی 2025 کے دوران بدعنوانی کے کیسز میں 425 سرکاری ملازمین کے خلاف تحقیقات کی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق بدعنوانی کے الزام میں 142 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ کچھ ضمانت پر رہا ہیں۔

مزید پڑھیں:ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستانی نائب وزیراعظم سے ملاقات