ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستانی نائب وزیراعظم سے ملاقات

Aug 02, 2025 | 20:55:PM
ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستانی نائب وزیراعظم سے ملاقات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  سے آج اسلام آباد میں ایران کے وزیر خارجہ، سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں راہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، ملاقات میں علاقائی استحکام، تجارت، اور معاشی تعاون کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی۔

 اسکے علاوہ دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں دوطرفہ روابط کو مزید فروغ دینے پر بھی گفتگو کی۔

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ، ڈاکٹر مسعود پژشکیان کے سرکاری دورۂ پاکستان کے وفد کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان