باجوڑ؛ امن جرگہ اور عسکریت پسندوں کے درمیان مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہد جان) خیبر پختونخوا کے علاقےباجوڑ میں گزشتہ ہفتے سے کشیدہ صورتحال کے بعد ہونے والے امن جرگہ اور عسکریت پسندوں کے درمیان مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔
باجوڑ جرگہ ممبران نےعسکریت پسندوں سے دوبارہ ملاقات کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہےکہ ہم اپنی جانب سے امن قائم کرنے کی کوششیں جاری رکھنا چاہتے ہیں، جرگہ ممبران کاکہنا ہے کہ فائر بندی شام تک برقرار رہے گی، کل دوبارہ ملاقات کریں گے۔
ممبران نے واضح کیا ہے کہ مسئلے کا پر امن حل تلاش کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام اباد:تھانہ شمس کالونی کی حدودسے نائجیرین شہری کی لاش برآمد