فاطمہ جناح کی زندگی پر فلمائی گئی ویب سیریز ریلیز کیلئے تیار

Aug 03, 2023 | 13:25:PM
مادرِملت فاطمہ جناح کی زندگی پر فلمائی گئی ویب سیریز یومِ آزادی کے موقع پر ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مادرِملت فاطمہ جناح کی زندگی پر فلمائی گئی ویب سیریز ’مادرِ ملت‘  یومِ آزادی کے موقع پر ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 

ویب سیریز ’مادرِ ملت‘ میں فاطمہ جناح کے بچپن سے لے کر جوانی بڑھاپے اور سیاسی جدوجہد کے سفر کی کہانی دکھائی جائے گی۔

View this post on Instagram

A post shared by aur! (@aur.digital)

اور ڈیجیٹل پروڈکشن کے مطابق  دانیال افضال کی ہدایتکاری میں بننے والی اس ویب سیریز کا پہلا سیزن 14 اگست کو ریلیز کیا جائے گا جو 15 قسطوں پر مشتمل ہوگا۔

View this post on Instagram

A post shared by aur! (@aur.digital)

پہلے سیزن میں فاطمہ جناح کا بچپن اور جوانی دکھائی جائے گی جس میں اداکارہ سندس فرحان فاطمہ جناح کا کردار ادا کریں گی جبکہ دوسرے سیزن میں مشہور اداکارہ سجل علی فاطمہ جناح کا کردار نبھائیں گی۔

یاد رہے کہ مادرِ ملت 3 سیزنز پر مشتمل ویب سیریز ہے جس میں قیامِ پاکستان سے قبل برِصغیر میں رونما ہونے والے واقعات، آزادی کی جدوجہد اور قیامِ پاکستان کے بعد کے مناظر عکسبند کئے گئے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by aur! (@aur.digital)

View this post on Instagram

A post shared by aur! (@aur.digital)