اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل، سابق وی سی امریکا جانیوالی پرواز سے آف لوڈ

Aug 03, 2023 | 00:48:AM
اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل، سابق وی سی کو امریکا جانیوالی پرواز سے آف لوڈ
کیپشن: ڈاکٹر اطہر محبوب (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایف آئی اے نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب کو امریکا جانے سے روک دیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے امیگریشن عملے نے سابق وی سی بہاولپور یونیورسٹی کو امریکا جانے سے روکا، سابق وی سی نے 2 روز قبل کراچی ایئرپورٹ سے امریکا جانے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیے: بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی ویڈیو اسکینڈل،تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

ایف آئی اے کے سینئر افسران کی جانب سے سابق وائس چانسلر بہاولپور یونیورسٹی کو ملک سے باہر جانے سے روکنے کی ہدایت کے پیش نظر انہیں مبینہ نازیبا ویڈیوز کے معاملے کی تحقیقات کے تناظر میں آف لوڈ کیا گیا۔

ڈاکٹر اطہر محبوب 25 جولائی 2023ء کو بطور وائس چانسلر بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔