پہلا ٹی 20 میچ۔۔ بنگلہ دیش کا   آسڑیلیا  کو جیت کے لئے آسان ہدف 

Aug 03, 2021 | 20:44:PM
پہلا ٹی 20 میچ۔۔ بنگلہ دیش کا   آسڑیلیا  کو جیت کے لئے آسان ہدف 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) بنگلہ دیش نے پہلے ٹی 20 میچ میں آسڑیلیا کو جیت کے لئے132 رنز کا ہدف دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے ٹی 20 میچ میں آسڑیلیا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ۔بنگلہ دیش کے صرف چار کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔ شکیب الحسن 36 اور محمد نعیم 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔

آسڑیلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بنگلہ دیش کی پوری ٹیم نے مقررہ 20 اووز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے۔

یا د رہے کہ بنگلہ دیش اور آسڑیلیا کے درمیان کھیلی جارہی ٹی 20 سیریز پانچ میچز پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ویسٹ انڈیز چو تھا ٹی ٹو نٹی میچ ۔۔اہم خبر آگئی