مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ۔۔ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا

Aug 03, 2021 | 11:36:AM
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ۔۔ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم جاری، قابض فوج نے ضلع بانڈی پورہ میں ایک اورکشمیری نوجوا ن کو شہید کر دیا۔

مقبوضہ وادی کے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے  چنداجی  میں غاصب فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوان کو شہد کیا۔ قابض فوج نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کرکے گھر گھر تلاشی بھی لی۔نوجوان کی شہادت اور ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔مودی سرکار کےخلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین لگوانے والوں کیلئے بری خبر۔۔۔