خیبر پختونخوا کے مشہورمزاحیہ فنکار میراوس انتقال کرگئے

Apr 03, 2025 | 18:23:PM
خیبر پختونخوا کے مشہورمزاحیہ فنکار میراوس انتقال کرگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے پشتوزبان  کے معروف مزاحیہ فنکار میراوس طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
 پشتو کے معروف مزاحیہ فنکار میراوس کافی عرصہ سے بیماری میں مبتلا اور علاج کے مراحل سے گزر رہے تھے جوکہ آج اس جہان فانی سے کوچ کر گئے ۔
میراوس نے اپنی منفرد مزاحیہ فنکاری سے پشتو ڈراموں اور  سٹیج شوز میں اپنا ایک الگ مقام حاصل کیا،میراوس کے انتقال پر شوبز سے وابستہ شخصیات اور مداحوں کے علاوہ زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی گلوکاراورسیاستدان ہنس راج ہنس کی اہلیہ ریشم کورانتقال کرگئیں