سونا ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا  

Apr 03, 2025 | 18:12:PM
سونا ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا  
کیپشن: سونا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان میں سونا ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی  قیمت 3 لاکھ 25 ہزار5 سو روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونا 2 لاکھ 79ہزار63 روپے پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ایک اور اہم عہدہ مل گیا