جہانگیر ترین اور علیم خان دونوں فارغ ہو گئے، چودھری پرویزالٰہی 

Apr 03, 2022 | 15:33:PM
 اپوزیشن کو کچھ پتہ ہی نہیں۔کامیابی ہماری ہو گی:پرویز الٰہی نےاہم بات بتا دی
کیپشن: چودھری پرویز الٰہی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب اسمبلی کے سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ علیم خان اور جہانگیر ترین دونوں فارغ ہوگئے ہیں اور چودھری سرور کا مستقبل ان سے پوچھیں، ساڑھے3سال گورنر شپ کے مزے اڑائے اور کیا چاہئے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایوان میں لڑائی ہوگئی اس وجہ سے شیڈول تبدیل کرنا پڑا۔پرویز الٰہی نے کہا کہ میرا گورنر صاحب سے بہت پرانا رشتہ ہے، پی ٹی آئی کے لوگوں کا حق تھا اپنے لوگوں کو واپس لے کرآئے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ 88میں صوبائی الیکشن ایک ہفتے بعد ہوئے تھے،18ویں ترمیم کے بعد سارا اختیار صوبوں کے پاس ہے، 6اپریل کو ساڑھے گیارہ بجے تمام میڈیا کو اسمبلی آنے کی دعوت ہے۔
علیم خان اور جہانگیر ترین دونوں فارغ ہوگئے ہیں اور چوہدری سرور کا مستقبل ان سے پوچھیں، ساڑھے3سال گورنر شپ کے مزے اڑائے اور کیا چاہئے۔
چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہمیں اصل بندہ نہیں مل رہا تھا، اصل بندہ ملا تو کہا یہ کام نہیں کرنا چاہئے تھا،جہانگیر ترین صاحب لندن میں رہ رہے ہیں، دعا ہے وہ خوش رہیں،6تاریخ کو پورا نقشہ سامنے آجائے گا، چودھری سرور کو الہام تو نہیں ہوا تھا کہ ہمارے نمبر پورے نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب میں وزارت اعلیٰ کی دوڑ کیلئے متحدہ اپوزیشن کو 188 اور حکومت کو 183 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ حمزہ شہباز 200 سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوں گے۔ 

یہ بھی پڑھیںشکر ہےبچ گیا۔چودھری سرور کا ردعمل بھی آ گیا