تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے اگلے 02 سے 04 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی، میرپور ،مری، گلیات اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر وادی نیلم مظفرآباد راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں باغ حویلیاں سدھانوتی ،کوٹلی بھمبر اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہےجبکہ نارووال سیالکوٹ، لابور، قصور، جہلم، حافظ آباد گوجرانوالہ گجرات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اس کے علاوہ شیخوپوره مانسہره بری پور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نےعوام سے خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا مسجد پر اپنی تصویر لگانےکا سخت نوٹس،ڈپٹی کمشنر کی سرزنش