وزیراعلیٰ  پنجاب کا مسجد پر اپنی  تصویر لگانےکا سخت نوٹس،ڈپٹی کمشنر کی سرزنش

Sep 02, 2025 | 23:00:PM
وزیراعلیٰ  پنجاب کا مسجد پر اپنی  تصویر لگانےکا سخت نوٹس،ڈپٹی کمشنر کی سرزنش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سید لیاقت نقوی) وزیراعلیٰ  پنجاب  مریم نواز  شریف  نے مسجد  پر  اپنی  تصویر لگانےکا  سخت نوٹس لے لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب  نے مسجد پر تصویر لگانے پر ڈپٹی کمشنر کی سرزنش کی ہے اور  ضلعی انتظامیہ اور سرکاری اداروں کو اپنی تصویر کے حوالے سے ایس او  پیز  پر عمل کرنےکی ہدایت کی ہے۔

مسجد پر تصویر کا معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا ،سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

 خیال رہے کہ  منڈی بہاؤالدین میں سیلاب متاثرین کے لیے قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں بنائی گئی مسجد کی دیوار پر بینر لگایا گیا تھا جس  پر پنجاب حکومت کے لوگو کے سامنے مریم نواز کی تصویر بھی موجود تھی۔اسٹنٹ کمشنر پھالیہ کا کہنا ہے کہ تصویر کہاں لگی ہے، چیک کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کوئٹہ میں دھماکہ،4 جاں بحق، 17افراد شدید زخمی