سہ فریقی سیریز:افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے دی

Sep 02, 2025 | 20:00:PM
سہ فریقی سیریز:افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سہ فریقی کرکٹ سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے دی، 170 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے کوئی بلے باز قابل قدر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہا ، صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، صاحبزادہ فرحان نے 18، فخر زمان نے 25، سلمان آغانے 20، حسن نواز نے 9 اور محمد نواز نے 12 سکور کیے۔

حارث رئوف نے 16 گیندوں پر 34 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے شامل تھے، ٖصفیان مقیم نے 9 گیندو پر 7 رنز بنائے جس میں ایک چوکا شامل تھا۔

افغان کرکٹ ٹیم نے  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 169رنز بنائے تھے، صدیق اللہ نے 45 گیندوں پر 64 رنز کی اننگز کھیلی جس میں3 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے،براہیم زردان نے 45 گیندوں پر 65 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 1 چھکا اور 8 چوکے شامل تھے۔

افغان ٹیم کے بائولر فہیم اشرف نے بہترین بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔سہ فریقی کرکٹ سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے کہا کہ یو اے ای سے جیتنے کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے، سپنر نور احمد کو پلینئگ الیون میں شامل کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے دوسری اننگز میں اوس پڑے، اس پچ پر 170 سے زیادہ رنز اچھا ٹوٹل ہوگا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے بتایا کہ قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، شاہین آفریدی اور حارث روف کی واپسی ہوئی ہے، کامیابی پاکستان کو تین ملکی سریز میں فائنل میں پہنچا دے گی۔

یہ بھی پڑھیں :میں نے پارٹی سے کہا تھا کہ مولانا ہمارے ساتھ نہیں چلیں گے: علی امین گنڈاپور