آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Sep 02, 2023 | 22:53:PM
 آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی )محکمہ موسمیات نے وفاقی دالحکومت اسلام آباد سمیت بالائی خیبر پختونخواہ، خطۂ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر آندھی،تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی،جبکہ ملک کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے  مطابق اتوار روز  اسلام آبادمیں   موسم مرطوب/مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے،  تاہم بالائی خیبر پختونخواہ، خطۂ پوٹھوہار ،اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات  پر آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا  کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  رہے گا،  تاہم دیر،چترال،مانسہرہ، ایبٹ آباد،بالاکوٹ،صوابی،پشاور،مردان،خیبر،کوہاٹ،کرم اوروزیرستان میں   چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  کی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع  میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،  تاہم مری ،گلیات، راولپنڈی ،اٹک،جہلم ،چکوال،میانوالی ، گجرات،سیالکوٹ اور نارووال میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  مرطوب رہے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:چئیرمین پی ٹی آئی کی ضمانت منسوخی کا معاملہ، عدالت سے اہم خبر آ گئی
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان  اورکشمیر   میں  مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہوسکتا ہے۔