اسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا،صحافیوں پر بدترین تشدد،وزیرداخلہ کا نوٹس

Oct 02, 2025 | 18:05:PM
اسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا،صحافیوں پر بدترین تشدد،وزیرداخلہ کا نوٹس
کیپشن: اسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا،صحافیوں پر بدترین تشدد
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) اسلام آباد میں پولیس نے نیشنل پریس کلب کے باہر  آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرے کی کوریج کرنے والے صحافیوں  پر  تشدد کیا،پریس کلب کے باہر موجود مظاہرین کو پکڑنے کیلئے پولیس کلب داخل ہوئی،وہاں بھی  صحافیوں کو  بدترین  تشدد کا نشانہ بنایا،وزیرداخلہ محسن نقوی نےواقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد پولیس سے رپورٹ  طلب کی۔

 عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرے کی کوریج کے دوران پولیس نے صحافیوں پر تشدد کیا  اور بعد ازاں پریس کلب کے دروازوں پر لاتیں ماریں اور دیواریں پلانگ کر پولیس اہلکار  اندر  داخل ہوگئے۔

اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے پریس کلب کے کیفۓ ٹیریا میں توڑ پھوڑ کی ،کلب کے اندر موجود صحافیوں کو مظاہرین سمجھ کر پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایااور ان کے کیمرے بھی توڑ دیے،پولیس نے توڑ پھوڑ کی اور کھانا کھانے میں مصروف صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کلب میں پیش  آنے  والے ناخوشگوار واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد پولیس سے رپورٹ  طلب کی،وزیرداخلہ محسن نقوی  نے تشدد کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دیا۔

محسن  نقوی  نے کہا کہ صحافی برادری پر تشدد  کسی  صورت  برداشت نہیں،واقعہ میں  ملوث  اہلکاروں  کا تعین  کرکے انضباطی کارروائی  عمل  میں  لائی جائے۔ 

وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم اس واقع پر معذرت خواہ ہے،وزیرداخلہ نے واقع کی مذمت کی اور مجھے فوران پریس کلب پہنچنے کا کہا،میں وزارت داخلہ اور اسلام آباد پولیس کی طرف سے معافی مانگتا ہوں۔

 وزیر اطاعت  نے واقعے کی  سخت مزمت کرتے ہوئے کہ یہ بہت قابل افسوس عمل ہے اور اس کی جامع تحقیقات ہوں گی، انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس کو پریس کلب میں داخل ہونے کے کوئی احکامات نہیں دیے ،ان کامزید کہنا تھا کہ نیشنل پریس کلب میرا گھر ہے  اور میں پریس کلب کے ساتھ کھڑا ہوں۔

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ ائین پاکستان صحافیوں کے گھر پریس کلب پر پولیس حملے کی بھرپور مذمت کرتی ہے،پریس کلب پر حملہ آزادی اظہار پر حملہ ہے،نیشنل پریس کلب اسلام اباد میں صحافیوں کا گہراؤ مارشل لا کے دور میں بھی نہ ہوا،اسلام اباد پریس کلب پسے ہوئے طبقے کی اواز اور ازادی اظہار کی علامت ہے،پولیس کی جانب سے عمل صحافیوں پر تشدد اور گرفتاری ناقابل قبول ہے،اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ ائین پاکستان صحافیوں کے ساتھ ہر مشکل میں کھڑی ہے،کلب کا تقدس کمال کرنے والوں کو قرار واقعی سزا  دی جائے۔

 صدر پی ایف یو جے افضل بٹ  نے کہا ہے کہ ہم پولیس حکام سے بات نہیں کریں گے،ہم مشاورت کے بعد اپنا فیصلہ کریں گے۔ 

 یہ بھی پڑھیں :  جائزمطالبات پرعمل درآمد کرینگے، اعلی ٰسطح مذاکراتی کمیٹی کی مظاہرین کو یقین دہانی