مفت تعلیم: ہونہار پلس سکالر شپ پروگرام کیلئے درخواست دینے کا طریقہ کیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پنجاب حکومت نے آئندہ تعلیمی سال کے لیے ایک انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے "ہونہار پلس سکالرشپ پروگرام" کا آغاز کر دیا ہے۔
جس کے تحت صوبے کے ذہین اور قابل طلبا کو دنیا کی بہترین 200 یونیورسٹیوں اور آئی وی لیگ اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع دیا جائے گا۔
طلبا کو 100 فیصد مکمل سکالرشپ دی جائے گی، جس میں ٹیوشن فیس، ماہانہ وظیفہ، ہیلتھ انشورنس اور سالانہ ایئر ٹکٹ شامل ہوں گے۔
ہر طالب علم پر اوسطاً 1 کروڑ 65 لاکھ روپے خرچ ہوں گے، یہ سکالرشپ 800 طلبا کو 4 سال کے لیے دی جائے گی۔
پروگرام میں ایم ایس، ماسٹرز، ایم فل، ٹریننگ اور ایکسچینج پروگرام شامل ہیں، مجموعی طور پر اس منصوبے پر 13 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔
سکالرشپ کے لیے وہ طلبا درخواست دے سکتے ہیں جنہوں نے کم از کم 16 سالہ تعلیم مکمل کی ہو۔
جن کا CGPA کم از کم 3.50 ہو، اور جن کے پاس پنجاب کا ڈومیسائل ہو۔
عمر کی کوئی قید نہیں رکھی گئی اور سکالرشپ صرف میرٹ کی بنیاد پر دی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد صوبے کے باصلاحیت طلبا کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل میں ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکیں۔