ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلین ڈالر کے مالک بننے کے قریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر بننے کے قریب پہنچ گئے۔
’’فوربز‘‘ کے’’ریئل ٹائم بلینیئرز‘‘ٹریکر کے مطابق ٹیسلا اور سپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک کی دولت 500.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی، تاہم کچھ دیر بعد یہ قدرے کم ہو کر 499.1 ارب ڈالر رہ گئی۔
یہ پہلا موقع ہے جب کوئی فرد 500 ارب ڈالر کی مجموعی دولت کے قریب پہنچاہے، ٹیسلا کے شیئرزمیں حالیہ اضافے اور سیاسی معاملات سے وقتی دوری کے بعد ان کی دولت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
’’فوربز‘‘ کی فہرست میں ایلون مسک کے بعد اوریکل کے سی ای او لیری ایلیسن کا نمبر آتا ہے جن کی دولت 350.7 ارب ڈالر ہے جبکہ میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کی دولت 245.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دس مرلہ سے کم رقبہ پر قائم سکول ختم کرنے کا اعلان
54 سالہ ایلون مسک نے یونیورسٹی آف پنسلوینیا سے گریجویشن کے بعد اسٹینفورڈ یونیورسٹی چھوڑ دی تھی اور 1999 میں ایک آن لائن پبلشنگ کمپنی کو 300 ملین ڈالر میں فروخت کر کے پہلی بڑی کمائی کی تھی،اس کے بعد ان کی کمپنی ایک اور فرم کے ساتھ ضم ہو کر پے پال بنی، جس سے علیحدگی کے بعد انہوں نے 2002 میں اسپیس ایکس قائم کی اور 2004 میں ٹیسلا کے چیئرمین بنے۔