دس مرلہ سے کم رقبہ پر قائم سکول ختم کرنے کا اعلان

Oct 02, 2025 | 12:04:PM
 دس مرلہ سے کم رقبہ پر قائم سکول ختم کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ّ(جنیدریاض)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے دس مرلہ سے کم رقبہ پر قائم سکول ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے دس مرلہ سے کم اراضی پر قائم سکولوں کو فوری بلڈنگ تبدیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے2 ماہ کی ڈیڈلائن دے دی،سکول مالکان اراضی کم ہونے پر اپنا رقبہ دس مرلے تک بڑھا بھی سکتے ہیں،اراضی بڑھانے کی آپشن موجود نہ ہونے کی صورت میں پارٹنرز کیلئے سکول کی بلڈنگ تبدیل کرنا لازمی ہوگا۔
سکول کی جگہ تبدیل کرنے کی صورت میں پیف حکام کو فوری اطلاع کرنا ہوگی اورپیف انتظامیہ پالیسی کے مطابق نئی بلڈنگ کا وزٹ کرکے باقاعدہ منظوری دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے وزیر خزانہ کو ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی کے لیے منا لیا
پارٹنر سکول کیلئے 10 نومبر تک دس مرلہ عمارت میں شفٹ کرنا لازمی ہوگا،احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے پارٹنر سکولوں کیخلاف قانون کیمطابق کارروائی کیجائے گی۔