وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے وزیر خزانہ کو ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی کے لیے منا لیا

Oct 02, 2025 | 09:07:AM
وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے وزیر خزانہ کو ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی کے لیے منا لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی سرکاری ہسپتالوں کے ملازمین کے لیے خوشخبری آگئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے وزیر خزانہ کو ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی کے لیے منا لیاہے۔
ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات ہوئی جس میں وفاقی ہسپتالوں کے ملازمین کے دیرینہ مطالبات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نے ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی پر اصولی اتفاق کیا ہے اور وزیراعظم کو ہیلتھ رسک الاؤنس کی سمری بھجوائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا میں شٹ ڈاؤن، ناسا سمیت کئی محکمے بند،ہزاروں ملازمین فارغ
ترجمان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف ہیلتھ رسک الاؤنس کی حتمی منظوری دیں گے، وفاقی ہسپتالوں کے ملازمین کا ہیلتھ رسک الاؤنس 2014 میں منجمد ہوا تھا۔