سابق انگلش کپتان کیجانب سے ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی فہرست جاری، کونسی 4 ٹیمیں شامل؟

Oct 02, 2023 | 22:43:PM
سابق انگلش کپتان کیجانب سے ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی فہرست جاری، کونسی 4 ٹیمیں شامل؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ 2023 کو لے کر سابق انگلش کپتان مائیکل وان بھی بے تاب ہو گئے، ورلڈ کپ کی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے نام جاری کر دیئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر ( ایکس ) پر اپنے جاری کردہ پیغام میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے اپنی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے ناموں کی فہرست جاری کر دی۔ ان کی جاری کردہ فہرست میں پاکستان بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق بھارتی کپتان کو افغان کرکٹ ٹیم میں اہم عہدہ مل گیا

ٹوئٹر (ایکس) پر اپنے پیغام میں سابق انگلش کپتان نے لکھا کہ ’’اس ہفتے ورلڈکپ کےآغاز کا بےصبری سے انتظارہے ، پاکستان، انڈیا،جنوبی افریقا اور انگلینڈ میری سیمی فائنلسٹ ٹیمز ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے جا رہا ہے جو کہ 19 نومبر تک بھرپور رعنائیوں کے ساتھ جاری رہے گا۔