سابق بھارتی کپتان اجے جدیجا افغان کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر

Oct 02, 2023 | 22:17:PM
سابق بھارتی کپتان اجے جدیجا افغان کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق بھارتی کپتان اجے جدیجا کو افغانستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے مینٹور مقرر کیا ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق اجے جدیجا نے افغانستان ٹیم کو مینٹور کے طور پر جوائن کرلیا ہے، سابق بھارتی کپتان افغان بلے بازو کے ساتھ خصوصی طور پر کام کریں گے۔ سابق بھارتی کپتان کو صرف ورلڈ کپ کے لیے ہی افغان کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روہت شرما کے اثاثوں کی مالیت کتنی؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

خیال رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم اپنے مشن ورلڈ کپ کا آغاز 7 اکتوبر کو بنگلا دیش کے خلاف بھارتی شہر دھرمشالا میں کرے گی۔