بھارتی کپتان روہت شرما کتنے اثاثوں کے مالک ہیں؟ اعدادوشمار سامنے آ گئے

Oct 02, 2023 | 21:59:PM
بھارتی کپتان روہت شرما کتنے اثاثوں کے مالک ہیں؟ اعدادوشمار سامنے آ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دنیائے کرکٹ میں کئی ریکارڈز اپنے نام کرنے والے 2022 سے تینوں فارفیٹ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو لیڈ کرنے کرنے والے روہت شرما نے نام کے ساتھ ساتھ کافی مال بھی کمایا ہے۔ ان کے پاس کتنے اثاثے اور سال کا کتنا کماتے ہیں؟ اہم رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔

کزشتہ سال سے تینوں فارمیٹ میں بھارتی ٹیم کی کپتانی کرنےوالے روہت شرما کی ہی قیادت میں بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کی فرنچائز ممبئی انڈین 5 بار ٹائٹل جیت چکی ہے۔ بھارتی کپتان کے کرکٹ میں انفرادی ریکارڈز اور ٹیم کے ریکارڈرز سے متعلق تو شاہقین کرکٹ خوب جانتے ہیں لیکن اب ان کے اثاثوں سے متعلق بھی اہم اعدادوشمار سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محمد نواز کی افتخار احمد کو جم میں ٹریننگ کرواتے ویڈیو وائرل

بھارتی میڈیا پر جاری ہونے والی حالیہ رپورت کے مطابق ورلڈ کپ 2023 میں بھارتی ٹیم کےکپتان روہت شرما کے پاس محموعی طور پر 30 ملین امریکی ڈالر ( 2 ارب 48 کروڑ بھارتی روپے) ہیں۔

بھارتی کپتان کے گھر اور گاڑیاں: 

بھارتی کپتان کے پاس فی الحال جو گاڑیاں ہیں ان کی موجودہ مالیت 8 کروڑ 25 لاکھ بھارتی روپے ہے اور 2015 میں ممبئی کے آہوجا ٹاور میں خریدے گئے عالیشان گھر کی موجودہ مالیت 30 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

کرکٹ بورڈ سے معاہدہ:

بھارتی کپتان روہت شرما نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے سالانہ 7 کروڑ بھارتی روپوں میں معاہدہ کر رکھا ہے۔ اس کے علاوہ ان کو بطور کپتان کھیلتے ہوئے ایک ٹیسٹ میچ کے لئے 15 لاکھ بھارتی روپے، ون ڈے کے لئے 6 لاکھ بھارتی روپے جبکہ ٹی ٹوئنٹی کے لئے 3 لاکھ بھارتی روپے میچ فیس دی جاتی ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے بہت سے پراجیکٹس میں سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے جس سے ان کو سالانہ 7 کروڑ بھارتی روپے آمدن ہوتی ہے۔

آئی پی ایل سے کمائی:

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی لیگ آئی پی ایل کی فرنچائز ممبئی انڈین سے روہت شرما کا 16 کروڑ بھارتی روپے میں معاہدہ ہوا ہے، جس کے تحت آئی پی ایل کے 14 میچز میں ان کی میچ فیس کم از کم ایک کروڑ 14 لاکھ بھارتی روپے بنتی ہے۔