ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویرات کوہلی بھارتی سکواڈ کا حصہ ہونگے یا نہیں؟

Apr 17, 2024 | 22:05:PM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویرات کوہلی بھارتی سکواڈ کا حصہ ہونگے یا نہیں؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات کوہلی کو  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی اخبار  کی رپورٹ کے مطابق 35 سالہ اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی جون میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارتی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

ویرات کوہلی جاری انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلورو کے لئے اوپنر کے طور پر کھیل رہے ہیں اور انہوں نے 147 کے اسٹرائیک ریٹ سے سات میچوں میں ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 361 رنز بنائے ہیں ، ویرات کوہلی نے اپنے کیریئر کا زیادہ تر حصہ نمبر 3 پر کھیلا ہے تاہم انکا بین الاقوامی کرکٹ میں بطور اوپنر شاندار ریکارڈ ہے جس میں انہوں نے نو میچوں میں 57 کی اوسط سے 400 رنز بنائے ہیں۔

میگا ایونٹ کے لیے بھارتی ٹیم میں سوریا کمار یادیو کو کوہلی کی نمبر 3 پوزیشن ملنے کا امکان ہے، رنکو سنگھ، شیوم دوبے، ریان پراگ اور شبمن گل کو بھی بھارتی اسکواڈ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے بھارت گروپ اے میں پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکا کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی بیٹنگ سٹرونگ ،نئے کھلاڑی شامل کر رہے ہیں، بابر اعظم