پاکستانی بیٹنگ سٹرونگ ،نئے کھلاڑی شامل کر رہے ہیں، بابر اعظم

Apr 17, 2024 | 21:43:PM
پاکستانی بیٹنگ سٹرونگ ،نئے کھلاڑی شامل کر رہے ہیں، بابر اعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہےکہ اپنی بیٹنگ کو سٹرونگ کرنے جا رہے ہیں ، ہماری بیٹنگ لائن نویں نمبر تک جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے پہلے ہمارے پاس 12میچز ہیں ،کوشش کریں گے ان میچز کے دوران اپنی تیاریاں مکمل کرلیں،ہماری بیٹنگ سٹرونگ ہونے جارہی ہے،عثمان خان، عرفان نیازی، کو کھلائیں گے ،ہماری بیٹنگ آٹھویں نویں نمبر تک جائے گی

ینگ کھلاڑی کے آنے کی ہم سینیئر کو بہت خوشی ہوتی ہے ۔

بابرنےمزید کہا کہ ہم نے بہت سے چیزوں کو تبدیل کیا ،کوشش کریں گے کہ اپنے کھیل میں مزید بہتری لائیں،ہمارے تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں،نیوزی لینڈ سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلنے کی تیاری کریں گے،کاکول ٹریننگ کا بہت فائدہ ہوا،ورلڈ کپ کے لیےاچھی ٹیم لیکر جائیں گے ،کوشش ہے ینگ کھلاڑیوں کو موقع دیں ،اس سیریز میں مختلف کمبینیشن بیٹنگ اور باؤلنگ میں آزمائیں گے،آئرلینڈ اور انگلینڈ کی سیریز میں چیزیں کلیئر ہوجائیں گے ،کوشش کرتا ہوں خوش رہنے کی لیکن انسان ہوں۔

یہ بھی پڑھیں :نوشہرہ: بازار میں گیس لیکج کے باعث دھماکے، 5 افراد زخمی