ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارتی سکواڈ کا اعلان، سٹار بلے بازوں کی واپسی

Apr 30, 2024 | 17:47:PM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارتی سکواڈ کا اعلان، سٹار بلے بازوں کی واپسی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آئی سی سی ٹی20  ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی بھارتی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا، ریشبھ پنٹ اور شیوم دوبے جیسے سٹار بلے بازوں کی سکواڈ میں شمولیت، شبمن گل کو ریزرو کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، بھارتی بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ سکواڈ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے جبکہ ویرات کوہلی، یشاسوی جیسوال اور سوریا کمار یادو بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے، اس کے علاوہ بھارتی سکواڈ میں ریشبھ پنٹ، سنجو سیمسن، ہاردک پانڈیا، راوندرا جدیجا اور شیوم ڈوبے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے ’کٹ‘ کی رونمائی کر دی
مزید براں ٹی20 ورلڈ کپ کے سکواڈ میں اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، یزوندرا چاہال، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمرا اور محمد سراج بھی شامل ہیں جبکہ رنکو سنگھ، شبمن گل، خلیل احمد اور آویش خان ریزرو  پلیئرز کے طور پر ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 5 جون کو آئیرلینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ 9 جون کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین میچ ہوگا۔