نامزد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

May 04, 2024 | 11:39:AM
 پیپلز پارٹی کے نامزد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیپلز پارٹی کے نامزد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس پشاور میں 4 بجے منعقد ہوگی، تقریب میں شرکت کے لئے مہمانوں کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سردار سلیم کو گورنر پنجاب، فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبرپختونخوا تعینات کرنے کی تجویز دی گئی تھی جس پر وزیر اعظم نے اتفاق کر لیا، جعفر مندوخیل کو گورنر بلوچستان بنانے اور کامران ٹیسوری کو گورنر سندھ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:   پی ٹی آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہ مل سکی