پنجاب میں مزید نئےاضلاع بنانے کی منظوری

Oct 02, 2022 | 18:59:PM
پنجاب, نئےاضلاع , منظوری,وہاڑی, سرگودھا ,حکومت
کیپشن: پنجاب کا نقشہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے نئے اضلاع میں تونسہ شریف اور کوہسار کو ضلع بنانے کی منظوری دی گئی، پنجاب حکومت نے وزیر آباد کو بھی ضلع بنانے کی حتمی منظوری دیدی۔

تفصیلات کےمطابق   پنجاب حکومت نے بزدار دور میں بنائے 2 نئے اضلاع سمیت 3 اضلاع کی حتمی منظوری دے دی، تونسہ، کوہسار اور وزیر آباد کو اضلاع بنانے بارے سمری متعلقہ محکموں کو ارسال کر دی گئی،تونسہ اور کوہسار کو اضلاع بنانے کا عمل سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں شروع کیا گیا تھا،عثمان بزدار کا کہناتھا کہ تونسہ شریف کو ضلع بنائے جانے کے حوالے سے اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔

 خیال رہے کہ وہاڑی کی تحصیل بورے والا، سرگودھا کی تحصیل بھلوال کو ضلع بنانے کی تجویز پہلے دی جاچکی ہے،فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ اور لیہ کی تحصیل کوٹ ادو کو ضلع بنانے، تونسہ شریف اور مری کو ضلع کا درجہ دینے پر سابق حکومت نے کام مکمل کر لیا تھا۔

اس حوالے سے بورڈ آف ریونیو نےڈویژنل کمشنرز ،ڈپٹی کمشنرزکومراسلہ جاری کیا گیا تھا،بھلوال اور بوریوالہ کا حدود اربع اور آبادی کی تفصیلات طلب کی گئیں تھی،پٹوارسرکلز، تھانوں،مجوزہ تحصیلوں کی آمدن کی تفصیلات مانگ لی گئیں تھیں۔