عمر شریف کی عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں تدفین کی خواہش، سندھ حکومت کا جواب آگیا

Oct 02, 2021 | 20:28:PM
سندھ حکومت کا جواب آگیا
کیپشن: وزیراعلیٰ سندھ،فائلفوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سندھ حکومت نے کامیڈین عمر شریف کی خواہش کے مطابق صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں تدفین کا اعلان کردیا۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ ’ مرحوم عمر شریف کی خواہش کے مطابق ان کی تدفین حضرت عبداللہ شاہ غازی قبرستان میں کرنے کے انتظامات سندھ حکومت کررہی ہے۔‘
خیال رہے کہ اس سے قبل عمر شریف کے صاحبزادے نے کہا تھا کہ ان کے والد کی خواہش تھی کہ ان کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ہو۔ انہوں نے اس حوالے سے سندھ حکومت سے درخواست کی ہوئی ہے۔


یہ بھی پڑھیں:کامیڈین اداکارعمر شریف نے انسانیت بھی سکھائی، اداکارہ عتیقہ اوڈھو