بانی پی ٹی آئی کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز دیں،شاہ محمود قریشی کی سلمان اکرم راجہ کو ہدایت

Nov 02, 2025 | 21:10:PM
بانی پی ٹی آئی کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز دیں،شاہ محمود قریشی کی سلمان اکرم راجہ کو ہدایت
کیپشن: شاہ محمود قریشی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم کمبوہ)وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سلمان اکرم راجہ کو ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز دیں،ٹکراؤ کی سیاست کی بجائے جمہوریت کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی سے پی کے ایل آئی ہسپتال میں ملاقات کی اور ان کی عیادت کی،راجہ سلمان اکرم کے ساتھ شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ اور شاہ محمود قریشی نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے سلمان اکرم راجہ کو ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز دیں،بانی پی ٹی آئی کو باقی سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرنے کی تجویز دیں، شاہ محمود قریشی کا مزید کہناتھا کہ ٹکراؤ کی سیاست کی بجائے جمہوریت کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:10سے 13نومبر مختلف علاقوں میں برفباری، طوفانی بارشوں کی پیش گوئی