لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کیس کی سماعت کل ہوگی

Nov 02, 2025 | 18:24:PM
لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کیس کی سماعت کل ہوگی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کیس کی سماعت کل ہوگی، جسٹس شاہد کریم سموگ تدارک کیس کی سماعت کریں گے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز کی نگرانی میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں، غیرقانونی فریدیہ اسٹیل مل مسمار، دو ہزار کلو کاربن اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

محکمہ ماحولیات ٹیم پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، پولیس نے ملزمان کو قابو کر لیا، کارروائی میں پیرا اور پولیس نے بھرپور معاونت کی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز نے کہا کہ آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، شہر بھر میں صنعتی آلودگی کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ مزاحمت کے باوجود ماحولیاتی ٹیموں نے فریدیہ اسٹیل ملز زمین بوس کر دی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ کارروائی کے بعد علاقے میں دھوئیں اور آلودگی میں نمایاں کمی آئی ہے، عوام غیر قانونی کارخانوں کی نشاندہی کر کے محکمہ ماحولیات کی مدد کریں۔

یہ بھی پڑھیں :دفتر میں لائٹس بجھانے کا جھگڑا