دفتر میں لائٹس بجھانے کا جھگڑا، کمپنی ملازم نے ساتھی کو جان سے مار ڈالا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی شہر بنگلورو میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک کمپنی کے دو ملازمین میں جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک ملازم کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی شب اس وقت پیش آیا جب 41 سالہ بھیمیش بابو اور 24 سالہ صومالہ ومشی کے درمیان آفس کی لائٹس جلانے اور بجھانے کے لیے بحث ہوگئی۔
زبانی تکرار اتنی شدت اختیار کرگئی کہ صومالہ نے ورزش کرنے کے لیے استعمال ہونے والا ڈمبل بھیمیش کے سر پر دے مارا، جس کی وجہ سے بھیمیش کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔
پولیس کے مطابق ملزم صومالہ نے واقعے کے فوری بعد پولیس اسٹیشن جاکر اپنی گرفتاری دے دی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا، جب کہ اب مزید تفتیش جاری ہے۔