اداکارہ ہانیہ عامر کی ٹرانزیشن ویڈیو، سوشل میڈیا پر وائرل   

Nov 02, 2023 | 09:50:AM
معروف  اداکارہ ہانیہ عامر  کے بھارتی گانے پر ٹرانزیشن ویڈیو سوشل میڈیا  پروائرل  ہوگئی۔ معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف  اداکارہ ہانیہ عامر  کے بھارتی گانے پر ٹرانزیشن ویڈیو سوشل میڈیا  پروائرل  ہوگئی۔ معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  معروف  اداکارہ ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مختصر دورانیے پر مشتمل ویڈیو جاری کی جس میں ان کا میک اپ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد پلک جھپکتے وہ سرخ جوڑے میں ملبوس حسین دلہن کے لُک میں نظر آتی ہیں۔

نگوں جڑی سرخ پشواس میں ملبوس، سفید موتیوں اور سنہرے نگوں والا چوکر، بڑے بندے اور ماتھے پر ٹیکہ سجائی ہانیہ عامر کی اس ویڈیو میں دلکشی آسمان سے باتیں کرتی معلوم ہو رہی ہے۔

ہانیہ عامر اپنی اس ویڈیو میں بھارتی گلوکار و ریپر بادشاہ اور کرن اجولا کے گانے ’پلیئرز‘ پر لپ سنک کرتی بھی دیکھی جاسکتی ہیں اور اسی گانے پر اداکارہ کی اداؤں نے سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا ہے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ جگن کاظم کی اپنے بچوں کے ساتھ ہیلووین پارٹی،ویڈیو وائرل

اس ٹرانزیشن ویڈیو کے آخر میں ہانیہ عامر  کے برائیڈل فوٹو شوٹ کے دوران بنائی گئی چند ویڈیو کلپس بھی شامل ہیں جس میں اداکارہ اپنے چُلبُلے اور شوخ انداز میں ہنستی کھلکھلاتی نظر آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر کے چاہنے والے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی ہیں، دونوں ہی ممالک میں ہانیہ کی شہرت یکساں ہے اور اسی سبب ان کے ہر ڈرامے اور سوشل میڈیا پوسٹ کی دھوم دونوں ممالک میں ہی مچتی ہے۔