اداکارہ جگن کاظم کی اپنے بچوں کے ساتھ ہیلووین پارٹی،ویڈیو وائرل

Nov 02, 2023 | 08:37:AM
 ورسٹائل پاکستانی اداکارہ جگن کاظم کا اپنے بچوں اور ساتھیوں کے ہمراہ ہالووین اپنے انداز میں منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ورسٹائل پاکستانی اداکارہ جگن کاظم کا اپنے بچوں اور ساتھیوں کے ہمراہ ہالووین اپنے انداز میں منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اداکارہ جگن کاظم کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنے بچوں اور ان کے اسکول کے دوستوں کے لئے ہالووین پارٹی کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر جگن کاظم نے خود بھی ہالووین کی مناسبت سے ڈراونہ لباس زیب تن کیا تھا جبکہ ان کا بیٹا اور بیٹی نے بالترتیب بیٹ مین اور بی (مکھی) کا حلیہ اپنایا ۔

مزید پؑڑھیں: سنبل اقبال کی دلکش نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

انسٹاگرام پر اس پارٹی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جگن کاظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ جانتی ہیں کہ دنیا جل رہی ہے لیکن وہ چاہتی ہیں کہ ان کے بچوں کو ہولناکیوں کے بارے میں معلوم نہ ہو اور جب تک ممکن ہو انہیں سچائی سے بچایا جائے۔