سنبل اقبال کی دلکش نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Nov 01, 2023 | 16:52:PM
سنبل اقبال کی دلکش نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
سورس: @instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنبل اقبال کی دبئی میں سیرو تفریح کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ 

اداکارہ سنبل اقبال نے حال ہی میں فوٹو ینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کی ہیں  ہیں جن میں انہیں دبئی کے پرتعیش ہوٹل ’ایٹلانٹس دا پام‘ کے سامنے پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے، جس میں انہیں سبز رنگ کے لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے،سنبل اقبال نے لباس کی میچنگ کا پرس تھام رکھا ہے اور اس پر گلابی سینڈل پہن رکھی ہے۔انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ "اسٹے آن گرین۔"

اداکارہ کی اسکرٹ سائیڈ سے کٹی ہوئی ہے جس کے ساتھ ان کی گلابی ہائی ہیلز ان کے لُک کو مزید دلکش بنارہی ہے۔

 
اداکارہ ان تصاویر میں اپنے لباس کی مناسبت سے میچنگ پرس بھی ہاتھ میں پکڑی ہوئی ہیں جبکہ کانوں میں زنجیر نما بندے پہن رکھے ہیں۔اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا "سمر وائب"۔

سنبل اقبال کا یہ لُک جہاں بعض سوشل میڈیا صارفین کو بے حد پسند آرہا ہے وہیں متعدد صارفین اداکارہ کے بولڈ لُک پر تنقید کرتے بھی نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:منال خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد