منال خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد

Nov 01, 2023 | 15:39:PM
منال خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ منال خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد ،پہلے بیٹے کی پیدائش سے گھر خوشیوں سے بھر گیا ۔

اداکارہ اور ان کے شوہر احسن محسن اکرام کی جانب سے بدھ کی سہ پہر انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے مداحوں کو مطلع کیا کہ جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

منال اور احسن کے ہاں بدھ کی صبح 10 بج کر 48 منٹ پر ننھے مہمان کی آمد ہوئی جس کا نام 'محمد حسن اکرام' رکھا گیا ہے۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹ پر انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔

منال خان کی پوسٹ پر معروف شوبز شخصیات کمنٹس کررہی ہیں اور جوڑے کو مبارکباد دے رہی ہیں، ساتھ ہی مداحوں کی جانب سے بھی احسن، منال اور ان کے ننھے مہمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔