وزیر داخلہ کا اسلام آباد میں غیرضروری تجاوزات ہٹانے کے لیےآئی جی کو ہدایات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیر داخلہ محسن نقوی اسلام آباد کے شہریوں کی سہولیات کے لیے متحرک ہوگئے، وزیر داخلہ کا دارالحکومت کی شاہراوں پر غیر ضروری بیریرز اور راستوں کی بندش کا نوٹس، آئی جی اسلام آباد کو فوری طور پر غیر ضروری بلاکس ہٹانے کی ہدایت کر دی۔
آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر سی ٹی او ذیشان حیدر اور ان کی ٹیم نے شاہراوں سے بیریرز اور بلاکس ہٹانا شروع کر دیے ، بلیو ایریا ،ایف سکس ،ایف سیون اور اہسپتالوں کو جانے والے راستوں سے بیریرز ہٹا دیے گئے ۔
محسن نقوی نے ہدایت کی کہ جہاں بہت ضروری ہو وہاں پرانے بیریرز کی جگہ نئے بیریرز لگائیں، ناکوں پر شہریوں کو لمبی لمبی قطاروں کی بجائے آسانی فراہم کہ جائے اور چیکنگ کے طریقہ کار کو آسان بنایا جائے۔
انھوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد ناکوں پر پڑے چوڑائی میں بلاکس کی جگہ متبادل قطاروں میں سیکیورٹی کونز لگانے اور جدید نظام لائیں ۔
یہ بھی پڑھیں :یوٹیوبر رجب بٹ کا لندن میں پاسپورٹ چوری، عارضی دستاویزات پر وطن واپسی