بھارت میں لاہور قلندرز کا سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند

May 02, 2025 | 15:29:PM
بھارت میں لاہور قلندرز کا سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک بند کردی۔

 پی ایس ایل کی سابق چیمپئن فرنچائز نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی بند کردی ہے۔

ترجمان لاہور قلندرز کے مطابق فرنچائز کے فیس بُک اور انسٹاگرام پیجز بھارت میں ناظرین کیلئے بند کردیے گئے ہیں، جس کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔

مزید پڑھیں:محمد عامر دوبارہ ایسیکس کاؤنٹی کا حصہ بن گئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک تمام فرنچائزز کے سوشل میڈیا چینلز دنیا بھر میں مقبول ہیں جبکہ محض لاہور قلندرز کے مجموعی ویورشپ 264 ملین سے زائد ہے۔

واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد انتہا پسند مودی حکومتی ایما پر سپورٹس اسٹریمنگ چینل فینکوڈ نے ہندوستان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی لائیو اسٹریمنگ کو معطل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے متعلق ویڈیوز اور میچز کی جھلکیاں بھی ہٹادیں تھی۔

ادھر پاکستان نے جوابی ردعمل دیتے ہوئے پی ایس ایل میں شریک براڈکاسٹرز میں شامل تمام ہندوستانیوں کو وطن واپس روانہ کردیا تھا۔