وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس،لاہورڈویلپمنٹ پلان کے پراجیکٹس کیلئے ماہانہ ٹائم لائن مقرر

ترقیاتی سکیموں کی تکمیل میں تاخیر سے عوام متاثرہوتے ہیں،انہیں مشکل میں نہیں دیکھ سکتی,مریم نواز

May 02, 2025 | 11:31:AM
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس،لاہورڈویلپمنٹ پلان کے پراجیکٹس کیلئے ماہانہ ٹائم لائن مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) لاہورڈویلپمنٹ پلان کے پراجیکٹس کیلئے ماہانہ ٹائم لائن مقررکرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے پہلے فیز کا مرحلہ وار جائزہ لیا گیا،وزیراعلیٰ مریم نوازنے پراجیکٹس کا تصویری معائنہ بھی کیا،میونسپل کارپوریشن لاہور کی 3705 اور واسا کے زیر اہتمام 230 سٹریٹس کی تعمیرو بحالی کے لئے 30جون کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

دوران اجلاس واسا ورکس کیلئے 1573 گلیوں کی تعمیرومرمت کیلئے 31 جولائی کی حتمی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ،لاہور ڈویلپمنٹ پلان فیز ٹو میں علامہ اقبال ٹاؤن، عزیز بھٹی ٹاؤن اور واہگہ ٹاؤن میں گلیوں کی تعمیر ومرمت اور دیگر پراجیکٹس شامل ہیں۔

مریم نواز شریف نے اس موقع پرسینئر وزیر اور چیف سیکرٹری کو لاہور ڈویلپمنٹ کی بروقت تکمیل کا ٹاسک سونپ دیا جبکہ پلان کیلئے ماہانہ ٹائم لائن مقررکرنے کی ہدایت بھی کردی۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی،کیا عمران خان کی رہائی ہو گی؟

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہاکہ ترقیاتی سکیموں کی تکمیل میں تاخیر سے عوام کی روزمرہ زندگی متاثرہوتی ہے، خود کو عوام کے سامنے جوابدہ سمجھتی ہوں،انہیں مشکل میں نہیں دیکھ سکتی۔