آئرن مین سے متعلق اشیا جمع کرنے کاعالمی ریکارڈ قائم

May 02, 2023 | 11:53:AM
جنوبی امریکہ کے ملک پیروسے تعلق رکھنے والےمارول مداح نے آئرن مین سے متعلق اشیاجمع کرنے کاعالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جنوبی امریکہ کے ملک پیرو سے تعلق رکھنے والےمارول مداح نے آئرن مین سے متعلق اشیاجمع کرنے کاعالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

میگوئل آندریز زیویئر نے آئرن مین سے متعلقہ 1548 یادگاریں جمع کیں۔ اس میں ایکشن فیگر، مجسمے، کتابیں، ڈی وی ڈی، کپڑے کی اشیا، بیک پیک سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔

اس کی پہلی چیز ایک پیلا اور سرخ 16 سینٹی میٹر لمبا آئرن مین ایکشن فگر تھا۔ اس نے اسے اپنے آبائی شہر لیما، پیرو میں کچھ گمشدہ حصوں کے ساتھ سیکنڈ ہینڈ خریدا تھا۔