اداکارہ ’’حرا مانی‘‘ کو گھر کے باہر لوٹ لیا گیا۔۔ ویڈیو وائرل

May 02, 2021 | 00:49:AM
اداکارہ ’’حرا مانی‘‘ کو گھر کے باہر لوٹ لیا گیا۔۔ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ڈرامہ سیریل میرے پا س تم ہو کی معروف اداکارہ گھر کے با ہر لٹ گئیں، اداکارہ حرا مانی کے ساتھ ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ حرا مانی بچوں کے ساتھ اپنی گاڑٰی میں گھر پہنچی تھیں۔ جب وہ گاڑی سے نکلنے کی کوشش کرنے لگیں تو اسی دوران دو موٹرسائیکلوں پر ملزم آئے اور اداکارہ سے موبائل فون اور قیمتی اشیا چھین کر فرار ہوگئے۔

اداکارہ کے ساتھ پیش آنے والی واردات کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں ڈاکوئوں کو ڈکیتی کے بعد  فرار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پری چہرہ ادا کا رہ صبو ر علی نے زندگی کا ساتھی چن لیا