ایرانی فوج کا حملوں میں 560 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

Mar 02, 2026 | 09:18:AM
ایرانی فوج کا حملوں میں 560 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ایرانی فوج کا حملوں میں 560 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ۔ کویت میں امریکی فوجی اڈے کو مکمل طور پر ناکارہ بنادیا گیا ۔

ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکا اور برطانیہ کے 3 تیل بردار جہازوں پر بھی حملے کیے ۔ امریکا کے طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن کو چار میزائلوں سے ہدف بنایا گیا۔

امریکہ کی تردید

 امریکی سینٹ کام نے ایرانی حملوں میں ابراہم لنکن کو نقصان کی تردید کردی، انہوں نے  کہا کہ ایرانی میزائل بحری بیڑے کے قریب تک نہیں آسکے۔

  ایرانی آرمی چیف

 ایرانی آرمی چیف کا کہنا ہے  کہ  ایرانیوں کو غلام بنانے کا خواب قبروں میں جائے گا،دفاع وطن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔